Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

نئے صوبے بنانے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے، بند کمروں کے فیصلوں کے خطرناک نتائج ہوں گے: طاہر بزنجو

نیشنل پارٹی کے رہنما طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ بڑی سیاسی جماعتوں کو نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے، تاہم صوبوں کی تشکیل سے متعلق فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ عوام کی مرضی اور اتفاقِ رائے سے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک معاہدے کے تحت بلوچستان کے پشتون اضلاع کو افغانستان سے الگ کرکے برٹش بلوچستان کا نام دیا گیا، جبکہ ریاست قلات کے بعض علاقے بھی اس میں شامل کیے گئے۔

طاہر بزنجو کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنانے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہونا چاہیے، بند کمروں میں بیٹھ کر صوبوں کو انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے فیصلوں سے عوام میں احساسِ محرومی اور سیاسی بے چینی مزید بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ صوبوں کی تشکیل جیسے حساس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر شفاف اور جمہوری طریقہ اختیار کیا جائے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.