عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے، یقین دلاتے ہیں کہ فیملی یا وکلا کوئی پریس کانفرنس نہیں کریں گے: سہیل آفریدی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے، اس یقین دہانی کے ساتھ کہ ملاقات کے بعد خاندان یا وکلا کی جانب سے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی صحت خراب ہے اور انہیں علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔ ان کے مطابق اگر ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور احتجاج کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ 27 ستمبر کو نوجوان گھروں سے باہر نکلیں گے اور تمام صوبوں میں اس حوالے سے تیاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ عمران خان کو کوئی نقصان پہنچے۔

