بنگلورو میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا
بھارتی شہر بنگلورو میں گھریلو تنازع کے دوران 24 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 25 جولائی کو بنگلورو کے علاقے کمبالگوڈو میں پیش آیا، جہاں دھیرج کمار نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ ریما کماری کا گلا دبایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم اپنے آبائی علاقے بہار فرار ہوگیا تھا۔ واقعے کی اطلاع مکان مالک نے پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھیرج کمار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ بنگلورو منتقل ہونے کے بعد ریما کی اس میں دلچسپی ختم ہو گئی تھی اور وہ اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا ریلز بنانے میں گزارتی تھی جبکہ وہ کھانا بھی صرف اپنے لیے ہی پکاتی تھی، یہی ہماری لڑائی کی وجہ بنی اور اسی دوران میں نے ریما کماری کو اس کے دوپٹے سے ہی گلا دبا کر کا قتل کر دیا اور لاش کو چادر میں لپیٹ کر فرار ہو گیا۔

