Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

اٹھ اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،سانحے میں ہم نے اپنے قابل اور باصلاحیت وکلاء سمیت قیمتی انسانی جانیں کھوئیں،وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

سانحہ 8 اگست کے زخم آج بھی تازہ ہیں، شہداء کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ، 8 اگست 2026: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ سول اسپتال کوئٹہ میں وکلاء سمیت دیگر افراد کی شہادت کی دسویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سانحہ سول اسپتال کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ 8 اگست کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں، دہشت گردی نے بلوچستان کے قیمتی اور باصلاحیت افراد کو ہم سے چھینا۔ سول اسپتال سانحے میں نامور وکلاء، صحافیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بلوچستان کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے عوام اور ریاستی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ حکومت بلوچستان امن، استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رہے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے سانحہ 8 اگست کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.