Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا: فیصل بن فرحان

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے مثبت اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور ترکیے کے ساتھ سعودی عرب کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ یہ معاہدہ امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے فروغ کے لیے تینوں ممالک کے سیاسی عزم کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ معاہدہ نہ صرف باہمی دفاعی تعاون کو وسعت دے گا بلکہ خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ میں بھی مؤثر کردار ادا کرے گا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.