Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹس کیلئے نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس خالد حسین شاہانی کی بطور ایڈیشنل جج سندھ ہائی کورٹ مدتِ تعیناتی میں مزید 6 ماہ توسیع کی سفارش کی جب کہ جسٹس سید فیاض الحسن شاہ کو مستقل جج بنانے کی سفارش نہیں کی گئی۔

 

کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت میں مزید 3 ماہ توسیع کی بھی سفارش منظور کی۔ علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ کے لیے 3 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش کرتے ہوئے محمد ہمایوں خان، سریش کمار اور ڈاکٹر شاہ نواز میمن کو نامزد کیا گیا جب کہ دو نشستیں مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کے باعث خالی رہ گئیں۔

 

 

 

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے بھی 3 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش منظور کی گئی، جن میں ایاز شوکت، شہرخ ارجمند اور عمیر مجید ملک شامل ہیں۔

 

دوسری جانب جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے کی سفارش کی، جن میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس ثابت اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب شامل ہیں۔

 

علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا اجلاس میں سندھ، اسلام آباد اور پشاور ہائی کورٹس سے متعلق تقرریوں، مدتِ تعیناتی میں توسیع اور ججز کی کنفرمیشن کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.