فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور متعدد ایرانی میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم امریکی دفاعی نظام نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر سخت حملہ کیا جائے گا اور امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔
انہوں نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو “نیا کینسر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا نے مل کر ان کے خاتمے کی کوشش کی ہے۔

