Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان کی جامعات میں انتہا پسندانہ سوچ کو ختم کرنے کی موثر منصوبہ بندی اور اقدامات پرکانفرنس

0

معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں کے ذریعے نوجونوں تک پہنچا جائے کیونکہ پاکستان کا مستقبل ان ہی سے ہے۔ؔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، چیئرمین اسلامی نطریاتی کونسل نے شعور فاونڈیشن کے منعقد کردہ بلوچستان وائس چانسلر کانفرنس کے دوران کیا۔ اس تقریب کا اہتمام شعور فائونڈیشن کے پراجیکٹ ”
کے تحت کیا گیا جس کے لئے پیغام پاکستان، اسلامی نطریاتی کونسل (PACT for Tolerance)eتعلیمی اداروں میں عدم برداشت
قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی – نیکٹا اور قائد اعطم یونیورسٹی اسلام آباد کا اشتراک شامل ہے۔ کانفرنس جس کا عنوان “تعلیمی اداروں میں انتہا پسند سوچ سے نمٹنے کا لائحہ عمل” تھا پاکستان کی جامعات میں انتہا پسندانہ سوچ کو ختم کرنے کی موثر منصوبہ بندی اور اقدامات پر سیر حاصل گفتگو تھا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ، وایس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے کہا کہ یہ ایک پرام معاشرے کے قیام کے لئے شعور فاؤنڈیشن کا یہ پراجیکٹ اور کوششیں لائق تحسین ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی نیورسٹی کے ڈی جی جناب ڈاکٹر محمد ضیا الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشترکہ کاوشیں وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو ایک بار پھر پرامن اور روادار ملک بنایا جاسکے۔
اس ایک روزہ کانفرنس میں بلوچستان کی سرکاری اور غیر سرکاری جامعات کے وائس چانسلر نے شرکت کی اور شعور فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہا اور مستقبل میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.