Ultimate magazine theme for WordPress.

بلوچستان میں سخت سردی کا راج برقرار

0

بلوچستان میں سخت سردی کا راج برقرار کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدید میں دوسرے روز بھی اضافہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرا رہا محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہواوں کا راج مزید تین دن تک جاری رہنے کا امکان ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر برقرار ۔

کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی سات اور زیادہ سے زیادہ سات درجے ریکارڈ کیا گیا ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد رہا ۔دوسری جانب سردی کی شدید میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر نے بھی دم توڑ دیا ۔گیس پریشر نہ ہونے کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا۔خون جمادینے والی سردی میں شہری گیس سے بھی محروم ہونے لگئے ۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق گیس پریشر بڑھانے کیلئے ضروری مرمت اور دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ واضع رہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے گزشتہ روز سوئی سدرن حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں گیس پریشر کی کمی اور گیس مسلہ کے لیے حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہیں۔ صوبائی دارحکومت میں سال 2021 تک گیس کا مسئلہ حال ہو جائے گا ۔شہریوں کو مزید گیس پریشر میں کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.