Ultimate magazine theme for WordPress.

دشت میں نجی کمپنیوں کے ٹاورز کو اڑانے کے خلاف خواتین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

0

تربت۔ دشت میں نجی کمپنیوں کے ٹاورز کو اڑانے کے خلاف خواتین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

آبادیوں میں نصب ٹاوروں کو دھماکے خیز مواد سے اڑانے مزمت کی۔

دشت کے علاقےچوٹ اور کھڈان سے تعلق رکھنے خواتین نے آبادیوں کے اندر نصب نجی کمپنیوں کے ٹاورز کو بارودی مواد سے اڑانے کے خلاف تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔

مظاہرے میں شامل خواتین کا موقف تھا کہ دشت کے علاقے چوٹ اور کھڈان میں آۓ روز نجی کمپنیوں کے ٹاورز کو دھماکوں اور فائرنگ سے نقصان پہنچایا جارہا ہے، جس سے قریبی آبایوں کے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جبکہ بچے اور بوڑھے نفسیاتی مریض بن چکے ہیں، انھوں نے کہا کہ آبادیوں کے اندر نصب ٹاورز کو نقصان پہنچانے سے ہمارا مواصلاتی نظام بھی شدید متاثر ہے،ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران اپنے پیاروں سے بات نہیں کرپاتے ، مظاہرین نے کہا کہ آبادیوں کے اندر نصب نجی کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کا سب سے بڑا خمیازہ یہ کے غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسی سال فروری اور مارچ میں چوٹ اور دل سر کے ٹاور کو پہلے نشانہ بنایا جاچکا ہے ان کی حفاظت پہ ایف سی مامور ہیں مسلح تنظیمیں ان ٹاورز کو راکٹ کا نشانہ بنا رہے جس کی وجہ سے ہمارے جانوں اور گھروں کو خطرہ لاحق ہے۔ ڈیلی ایگل کیچ

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.