Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

حب پولیس کی کارروائیاں، مفرور ملزم گرفتار، 4 افغان باشندے حراست میں، 230 گرام ہیروئن برآمد

حب پولیس کی مختلف کارروائیاں، مفرور ملزم گرفتار، 4 افغان باشندے زیرِحراست، 230 گرام ہیروئن برآمد

حب (نامہ نگار): تھانہ ہائیٹ پولیس نے ایس پی حب مرزا بلال حسن کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مفرور ملزم سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ کارروائی کے دوران 230 گرام ہیروئن بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ہائیٹ کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 139/2026 میں مطلوب اشتہاری و مفرور ملزم لال خان کو ضلع اوستہ محمد سے گرفتار کیا۔

دوسری کارروائی میں ماربل سٹی کے مقام پر غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جن کے خلاف فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہزاد کو بھی گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 230 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایس پی حب مرزا بلال حسن نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.