Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

تشدد اور اغواء میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے، مجھے اور میرے اہلِ خانہ کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے: اسماء امان اللہ

کوئٹہ: اسماء امان اللہ نے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو تشدد اور اغواء جیسے سنگین واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں اور ان کے گھر والوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
اسماء امان اللہ کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے ان کے خاندان میں خوف و تشویش بڑھ رہی ہے، لہٰذا حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں اور متاثرہ خاندان کو انصاف اور تحفظ یقینی بنائیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.