Ultimate magazine theme for WordPress.

احمد ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکوئٹہ میں بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کورس شروع

0

 الجزیرہ ویب ڈیسک

کوئٹہ احمد ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکوئٹہ میں بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کورس شروع ہو گیا۔آٹھویں بیچ کا افتتاح ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان کے بانی اورسابق صدر رحمت اللہ کامریڈ نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق خدمت خلق کے مشن پر گامزن احمد ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکوئٹہ بلوچستان کی خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے اس سلسلے میں احمد ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام پندرہ مئی سے بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کورس شروع ہو چکا ہے ان دونوں کورسز میں 40 لڑکیوں کو فری داخلہ دیا گیا ہے۔

احمد ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکوئٹہ کے بانی صدر منظور احمد بلوچ نے کہا کہ ہنر مند خواتین معاشرے کی ترقی کی علا مت ہیں ہم غریب لڑکیوں کو ہنر مند بنا کر پاں پر کھڑا کررہے ہیں،والدین نوجوان لڑکیوں کو ہنر سیکھنے کی ترغیب دیں تاکہ انہیں مشکل حالات میں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے وہ ہنر مند بن کر اپنے خاندان کی کفیل بن سکیں۔منظور احمد بلوچ کا کہنا تھا کہ ہنر مند خواتین معاشرے کی ترقی کی علا مت ہیں، بلوچستان کی خواتین اور نوجوان لڑکیاں بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہیں جونامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں لہذا بلوچستان حکومت خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے ہنرسکھائے کیونکہ ہنر مند خواتین نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک کیلئے بھی خوشحالی کا باعث بن سکتی ہیں۔

منظور احمد بلوچ کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشی خود مختاری کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہے لہذا حکومت کو خواتین کی معاشی خود مختاری کیلئے مختلف عملی اقدامات کرے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.