Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شائقینِ کرکٹ کے لیے یومِ آزادی پر بڑا سرپرائز

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شائقینِ کرکٹ کے لیے یومِ آزادی پر خصوصی اعلان

محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چیمپئن شپ کپ کے میچز جاری ہیں، جہاں شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان سمیت کئی معروف کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے شائقین کو میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ آکر کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے مفت داخلہ سہ پہر 3 بجے سے ہوگا، جبکہ رات 10 بجے یومِ آزادی کے موقع پر شائقین کے لیے خصوصی سرپرائز بھی رکھا گیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.