Ultimate magazine theme for WordPress.

طالبان حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم فتح، ملک بھر میں عام تعطیل

0

طالبان حکومت نے افغانستان میں ایک سال مکمل ہونے پر یوم فتح کے طور پرمنایا۔ ملک بھرمیں عام تعطیل رہی، افغانستان کے امن و استحکام و خوشحالی کے عزم سے متعلق حکومت کے اہم پیغامات بھی نشر کئے۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے یو م فتح کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کئے، افغانستان پر طالبان کنٹرول حاصل کرنے کی خصوصی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔ حکومت نے پہلے مرحلے میں سیکیورٹی کی صورتِ حال کو بہتر کیا،اب امن، استحکام اور خوش حالی کی جانب بڑھنا شروع کر دیا،ترجمان افغان وزارتِ خارجہ۔ ہم نے اپنے عوام کے لیے آزادی لائی، ہم اس ازادی کی حفاظت اور خدمت کرینگے،افغان وزیر دفاع۔ طالبان حکومت کے بعد ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے تاہم انسانی بحران نے بہت سے لوگوں کی زندگیاں ابتر بنا دی ہیں،افغان شہری۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.