Ultimate magazine theme for WordPress.

سریاب روڈ کی توسیع کے مخالف نہیں، توسیع پرانے نقشے کے مطابق کی جائے، متاثرین

0

یئرمین ٹکر ی حمید بنگلزئی کی قیادت میں پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے بینرز اورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹکری حمید بنگلزئی،حاجی بشیر جان،ملک محمد حسین شاہوانی،حاجی ایوب پرکانی، سردار سجاد شاہوانی،میرعرفان اوردیگرنے کہا کہ انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں سریاب روڈ کی دکانوں کو مسمار کرکے دکانداروں کو بلامعاوضہ بے دخل کردیا جوکہ سراسر نا انصافی اور ناجائزاقدام ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سریاب روڈ کے متاثرین کیلئے جو 690روپے فٹ کاریٹ مقرر کیا ہے اسے ہم مسترد کرتے ہیں سریاب روڈ کا موجودہ ریٹ 20سے 25ہزار روپے فٹ ہے لیکن حکومت متاثرین کو 690روپے ریٹ دے رہی ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہےانہوں نے کہا کہ ہم سریاب روڈ کی توسیع کے مخالف نہیں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ سریاب روڈ کی توسیع پرانے نقشے کے مطابق کی جائے اور دکانداروں کو معقول معاوضہ دیا جائےانہوں نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ حکومت کے کئی دفعہ مذاکرات ہوئے لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ کے متاثرین اورمرکزی انجمن تاجران و دکانداران اپنے مطالبات کے حق میں سریاب روڈ پر احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں حکومت اورانتظامیہ فوری طورپرہمارے جائز مطالبے کو تسلیم کرے۔انہوں نے کہا کہ جب تک متاثرین سریاب کے جائز مطالبات حل نہیں کئے جائے ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.