Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

سیکرٹری ماحولیات کی زیر صدارت اہم اجلاس، ماحولیاتی نگرانی مؤثر بنانے اور بیپا ایکٹ 2012 پر سخت عملدرآمد کے اہم فیصلے

سیکرٹری ماحولیات کی زیر صدارت اہم اجلاس، ماحولیاتی نگرانی مؤثر بنانے اور بیپا ایکٹ 2012 پر سخت عملدرآمد کے اہم فیصلے

کوئٹہ: سیکرٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نور احمد پرکانی سے ایڈیشنل سیکرٹری محمد یونس مینگل اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات (بیپا) ظہور بلوچ نے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صوبے میں ماحولیات کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ماحولیات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے، ضلعی سطح پر ماحولیاتی آلودگی کی مانیٹرنگ کو مزید سخت اور مؤثر بنانے، ماحولیات سے متعلق ڈیٹا کلیکشن کے نظام کو بہتر بنانے، بیپا ایکٹ 2012 اور بلوچستان موسمیاتی تبدیلی پالیسی 2025 پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

سیکرٹری ماحولیات نور احمد پرکانی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور مؤثر نگرانی کے ذریعے صوبے میں ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.