Ultimate magazine theme for WordPress.

پی ایم سی کی طرف سے جھالاوان، مکران اور لورالائی میڈیکل کالج کے طلبہ کا دوبارہ امتحان لینا سراسر زیادتی ہے، بی ڈی ایف

0

کوئٹہ:بلوچ ڈاکٹر فورم کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے جھلاوان، مکران اور لورالائی میڈیکل کالج کے طلبہ کی دوبارہ امتحان لینا سراسر زیادتی ہے جس کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔بلوچستان کے طلبہ کی طرف سے ایک طویل جہدوجہد کے بعد جھلاوان، مکران اور لورالائی میڈیکل کالج کو فنکشنل کیا گیا ہے اور انتظامیہ کے غلطیوں کی سزا طلبہ کو کسی صورت نہیں دیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جھلاوان، مکران اور لورالائی میڈیکل کالج کے طلبہ پاکستان میڈیکل اینڈ دینٹل کمیشن (موجودہ پاکستان میڈیکل کمیشن)کے طرف سے منعقد ٹیسٹ سے منتخب ہوئے ہیں، اب الگ سے ایک ٹیسٹ لینا بلوچستان کے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہے اور ہم اس کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے اور ہر فورم پر اس ٹیسٹ کو روکنے کے لئے مزاحمت کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ اس مسلئے کے حوالے سے بلوچ ڈاکٹر فورم کی قیادت چیرمین سینٹ، گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان سمیت مطلقہ اداروں سے رابطے کر کے اس فیصلے کو واپس لینے کے لئے جہدوجہد کرے گی، ہم کسی ادارے کو اجازت نہیں دیں گے وہ سالوں بعد نیند سے بیدار ہوں اور اپنی غیر جمہوری فیصلے بلوچستان کے طلبہ پر مسلط کریں۔ ہم پاکستان میڈیکل کمیشن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں مکران اور لورالائی میڈیکل کالج کے طلبہ کی دوبارہ ٹیسٹ لینا کا فیصلہ واپس لیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.