ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے زیر نگرانی کوئٹہ شہر کے مختلف جگہوں میں گرانفروشوں انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائیاں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر نگرانی کوئٹہ شہر کے مختلف جگہوں میں تندوروں گرانفروشوں انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائیاں
کوئٹہ (آن لائن) وںڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر نگرانی کوئٹہ شہر کے مختلف جگہوں میں تندور گرانفروشوں انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائیاں اور مختلف جگہوں میں پولیو کمپین کے دوران پولیو کے ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر والدین سے بات چیت کرکے رفیوزل بچوں کو کوور کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)حافظ محمد طارق نے سردار کاریز اور مشرقی بائی پاس پر انسداد تجاوزات کے خلاف کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران سیلابی نالے کو قبضہ کرکے مکانیں اور دکانیں بنائے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پی ڈی ایم اے اور میونسپل کارپوریشن ٹیم کے ہمراہ ہیوی مشینری سے کاروائی کی جسکے نتیجے میں 3 ہوزر 2 عدد واش رومز اور باغیچہ کو مسمار کردیا۔ اسکے ساتھ گلی کے بیچو بیچ میں بنے بڑے بڑے گھڑے کو مٹی سے بر کر راستہ بحال کردیا۔
مجسٹریٹ مطیع اللہ نے خیزی چوک کچلاک اور سمنگلی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی۔ اس دوران 20 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ مٹن شاپ اور تندور شامل تھے۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 14 دکانداروں کو وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ احسام الدین نے ڈبل روڈ اور منی مارکیٹ میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران 30 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ مٹن شاپ اور تندور شامل تھے۔ دکانوں اور تندوروں پر قیمتوں اور وزن کا جائزہ لیا۔
سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 6 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 6 دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ خادم حسین نے سیٹلائٹ ٹاون اور مس کالونی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران 20 دکانوں کا دورہ کیا۔ جس میں مٹن شاپ بیف شاپ تندور اور ملک شاپ شامل تھے م سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 3 دکانداروں کو جرمانے جبکہ 7 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ خادم حسین نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں پولیو کمپین کے دوران پولیو ٹیموں کے ہمراہ دورہ کیا اور رفیوزل بچوں کے والدین سے بات چیت کرکے کوور کرلیا