Ultimate magazine theme for WordPress.

تمام پیرامیڈیکس کو رسک الائونس میں100فیصد اضافے پر مبارکباد پیش کرتاہوں،جمال شاہ کاکڑ

0

آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن سول ہسپتال کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے پیرامیڈیکل اسٹاف کے رسک وپروفیشنل الائونسز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری پر ینگ ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے قائدین ،صوبائی وزیر صحت کی کوششوں سے پیرامیڈیکس کیلئے رسک الائونس منظور ہواہے ینگ ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس کی جدوجہد رنگ لے آئی ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ صوبائی کابینہ کے چوتھے اجلاس میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے رسک وپروفیشنل الائونسز سے متعلق مطالبات منظور کرلئے گئے جس پر تمام ینگ ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس کو مبارکباد پیش کرتاہوں پی جی ایم آئی اور شیخ زید ہسپتال سے متعلق انسینٹیوز کی منظوری دی گئی ہے جو اس جدوجہد کی کامیابی ہے وہ پیرامیڈیکس اور ینگ ڈاکٹرز جنہوں نے مطالبات کیلئے جو جدوجہد شروع کی ہے جیلیں کاٹی ، مار کھائی اس لئے تمام پیرامیڈیکس کو رسک الائونس میں100فیصد اضافے پر مبارکباد پیش کرتاہوں صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ ،ڈاکٹربہار شاہ ڈاکٹرحفیظ مندوخیل ،ڈاکٹرصمد پانیزئی و دیگر کی کوششوں اور ینگ ڈاکٹرز کے جدوجہد پر ان کے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے جدوجہد کرتے ہوئے پیرامیڈیکس ،کلاس فور ملازمین اور وارڈ بوائے کیلئے جو مطالبات منظور کرائے ہیں وہ قابل تحسین ہے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.