اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نے سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر خطرے اور مشکل صورتحال میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات اور تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔
وزیراعظم نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

