Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

موسیٰ خیل: iCCM تربیت کا آغاز، پہلے روز کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کو ملیریا سے متعلق تربیت دی گئی

موسیٰ خیل: راراشم میں BRSP کے دفتر میں iCCM ٹرکل ڈاؤن (منتقلیِ مہارت) تربیت کے پہلے بیچ کا آغاز ہوگیا۔ تربیتی سیشن 6 اکتوبر 2026 کو BRSP کے ملیریا پروگرام کے تحت، IHHN کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

تربیت کا مقصد کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کو Integrated Community Case Management (iCCM) کے بنیادی اصولوں، کمیونٹی انٹیگریشن اور بیماریوں کی بروقت شناخت و ابتدائی نگہداشت سے متعلق مہارت فراہم کرنا تھا۔

پہلے روز شرکاء کو iCCM پروگرام کا تعارف، کمیونٹی کی شمولیت، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کے کردار اور ملیریا سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کی گئیں۔ سیشن میں ملیریا کے پھیلاؤ، علامات، مریضوں کی شناخت، تشخیص اور مختلف اقسام پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تربیت کے دوران گروپ سرگرمیوں اور باہمی سیکھنے کے ذریعے شرکاء کو حاصل شدہ معلومات کو عملی طور پر استعمال کرنے کی مشق بھی کروائی گئی۔

تربیتی سیشن میں MIS کوآرڈینیٹر BRAP محترمہ حنا علوی، ماسٹر ٹرینر محمد اقبال، BRSP ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شفیق جعفر، IHHN کے MEAL آفیسر ظہور احمد اور کمیونٹی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.