بلوچستان کے نوجوانوں کو مایوسی کے بجائے تعلیم، روزگار اور امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، مسلح جدوجہد سے ہمارے دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مایوسی کا شکار ہو کر پہاڑوں کا رخ نہ کریں بلکہ تعلیم، روزگار اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے اپنے حقوق کے حصول کے لیے کردار ادا کریں۔
کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان صوبے کا اصل سرمایہ ہیں، انہیں مایوسی اور ناامیدی کے بجائے امید کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور بھارت و مکتی باہنی کے کردار سے سبق سیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح جدوجہد سے ہمارے دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور امن کی ضرورت ہے، نظام سے مایوس ہو کر اپنی زندگیاں برباد نہ کریں بلکہ اپنے حقوق کے لیے سیاسی اور جمہوری جدوجہد کریں۔

