بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے
انہوں نے تصدیق کی کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد میں 5 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں، جبکہ 22 شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریب ترین اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گوادر سے کراچی انے والی تیز رفتار مسافر کوچ سامنے سے آنے والی منی ویگن سے ٹکرا گئی۔
منی ویگن کراچی سے بیلہ کی جانب جا رہی تھی۔ پولیس اور لیویز نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال کرا دی گئی ہے۔
