پنجاب آج محفوظ ہے تو ہماری قربانیوں کی وجہ سے، ہم نے پاکستان کا بوجھ اٹھایا ہے، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی
وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کی دل آزاری ہوئی، پنجاب میں بم دھماکے نہیں ہو رہے تو اس کے پیچھے ہمارے بچوں، بچیوں، ماؤں اور جوانوں کی قربانیاں ہیں، ہمارے لوگ شہید ہو رہے ہیں اور آپ محفوظ بیٹھے ہیں، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

