قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کسی ایک قوم کا نہیں بلکہ مختلف قومیتوں کا مشترکہ خطہ ہے، جہاں بلوچ اور پشتون صدیوں سے آباد ہے
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے تمام قومیتوں کے درمیان باہمی احترام، سیاسی مکالمے اور برابری کو فروغ دینا ضروری ہے۔ محمود خان اچکزئی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبے کے عوام کو اپنے وسائل اور حقوق پر آئینی حق ملنا چاہیے


