Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے اور حقِ حاکمیت کا تقاضا ہے کہ جس امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالا جائے، کامیابی بھی اسی کی ہو، انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہیے، بلٹ سے نہیں، جبکہ ووٹ چوری کو کسی صورت چھپایا نہیں جانا چاہیے۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات کے بعد آئینی کنونشن بلایا جائے گا، جبکہ کشمیری مہاجرین کی آزاد کشمیر اسمبلی میں مؤثر نمائندگی ہونی چاہیے، انہوں نے اعلان کیا کہ کشمیریوں کو این ایف سی میں آبزرور اسٹیٹس دلانے کی کوشش کریں گے اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حقِ ملکیت کے ساتھ حقِ روزگار بھی فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبے سے پاکستان روشن ہوتا ہے، لیکن کشمیر کی ترقی پر توجہ نہیں دی گئی، مظفرآباد کو بہتر ٹرانسپورٹ، روزگار، اسپتال، انٹرنیٹ کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر، اسکولوں، جامعات اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.