جیلوں میں کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس ملٹی پرپز حال بنانے کی تجویز دینگے۔ عمران گچکی
اب جیلوں میں قیدی بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے گے۔ سیکرٹری سپورٹس
جیلوں میں بند قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ اسلام نے قیدیوں کے بھی حقوق بتائے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان میر عمران گچکی نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات ضیاء ترین سے ملاقات کے دوران کیا۔
سیکریٹری اسپورٹس کا اس دوران کہنا تھا کہ قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ جیلوں میں ان کی ایسی تربیت ہو تاکہ وہ یہاں سے نکلنے کے بعد معاشرے کے کار آمد افراد بن سکیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
اس سلسلے میں چاہتے ہیں کہ ان کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے جیلوں میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں۔ بلوچستان بھر کی جیلوں میں کھیلوں کے میدان اور قیدیوں کے لیے ملٹی پرپز حال بنائیں گے۔ جہاں پر قیدی ٹریننگ کریں گے اور اس کے بعد بلوچستان بھر کے جیلوں میں قانون کے مطابق کھیلو ں کے مقابلے منعقد ہوں گے جس میں قیدی حصہ لے سکیں گے۔
سیکریٹری اسپورٹس عمران گچکی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی ضیاء ترین نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ سمیت دوبارہ ڈی آئی جی سے میٹنگ کریں گے اور پروگرام کو حتمی شکل دیں گے