Ultimate magazine theme for WordPress.

روس کا حملہ، یوکرین کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ نے بھی ہتھیار اْٹھا لیے

0

کیف ( الجزیرہ آن لائن) یوکرینی فوجی نے روسی ٹینکوں کو اپنے ملک پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے اس پل کو دھماکے سے اڑا دیا جو روس کے زیر قبضہ کریمیا کو سرزمینِ یوکرین سے ملاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے جب روسی ٹینکوں نے حملہ کیا تو میرین بٹالین کے انجینئر وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پْل پر تعینات کیا گیا۔مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے فیصلہ کیا کہ روسی ٹینکوں کو روکنے کا واحد راستہ پْل کو اڑانا ہے اور اس ضروری کام کے لیے رضاکارانہ خدمات سکاکون نے انجام دیں۔نوجوان فوجی کو اندازہ تھا کہ اس کی تعیناتی اس کی موت کا سبب بنے گی، اور وہ اپنے ملک کے لیے جان قربان کرے گا۔

اس نوجوان فوجی کی بہادری نے روسی افواج کو لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا، اس طرح یوکرینی فوج کو جواب دینے کے لیے مزید وقت مل گیا۔ دریں اثنا یوکرین کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ نے بھی ہتھیار اْٹھا لیے۔ یوکرین کی خاتون رکن پارلیمنٹ کیرا روڈک نے کلاشنکوف تھامے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

خاتون رکنِ پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں یوکرین کی خواتین کی جنگ میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھاکہ وہ کلاشنکوف کا استعمال سیکھ رہی ہیں اور ہتھیار اٹھانے کی تیاری کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے انکے ذہن میں ایسا خیال کبھی نہیں آیا تھا۔خاتون رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ ہماری خواتین اس مٹی کی اسی طرح حفاظت کریں گی جس طرح ہمارے مرد کر رہے ہیں

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.