ایف سی بلوچستان کا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان میں مفت راشن کی تقسیم
کوئٹہ(ویب ڈیسک) حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابوں سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ لوگوں کے ذریعہ معاش کو نقصان ہونے سے غذائی قلت اور غربت میں اضافہ ہوا-
ان بدتر حالات کے پیش نظر اور لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایف سی بلوچستان نے مختلف فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر سیلاب زدگان میں مفت راشن کی تقسیم شروع کی- اس سلسلے میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ مشترکہ تعاون سے مسلم باغ میں 150 خاندانوں، پشین میں 200 خاندانوں اور کوئٹہ کے علاقے سریاب میں 200 خاندانوں میں مفت راشن پیکیجز تقسیم کیے گئے-
ایف سی بلوچستان ریلیف کے اس کارخیر کو جاری رکھے گی-سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔