Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

  لوڈشیڈنگ سے عوام عذاب  میں مبتلا ہیں۔حلیم صادق

بدامنی، گیس و بجلی کی

لوڈشیڈنگ سے عوام عذاب

میں مبتلا ہیں۔حلیم صادق

شدید گرمی میں بجلی اور

گیس کی طویل بندش عوام

پر ناقابلِ برداشت ظلم ہے۔

صوبائی جنرل سیکرٹری

عوام کو بنیادی سہولیات کی

فراہمی ریاست کی آئینی ذمہ

داری ہے، متعلقہ ادارے اپنی

کارکردگی بہتر بنائیں۔عوام

پاکستان پارٹی

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کوئٹہ میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدامنی، بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں جبکہ روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لیے ناقابل برداشت عذاب بن چکی ہے۔ سانسیں بند کر دینے والی گرمی میں گھنٹوں بجلی کی بندش سے بچے، بزرگ، خواتین اور بیمار افراد شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ دوسری جانب گرمی کے موسم میں گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ بھی کسی صورت قابلِ فہم نہیں، جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ کوئٹہ کے شہری پہلے ہی بدامنی، مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی، گیس اور امن و امان جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، مگر افسوس کہ اس جانب سنجیدہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت، متعلقہ اداروں اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مسائل فوری حل نہ کیے گئے تو عوام میں بے چینی اور اضطراب مزید بڑھے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.