Ultimate magazine theme for WordPress.

صوبائی حکومت کی تین سالہ کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہےبشری رند

0

کوئٹہ (( الجزیرہ ویب ڈیسک), )پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلات بشری رند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی ،تعمیراور تربیت کیلئے عملی اقدامات کرنے پر یقین رکھتی ہے صوبے کی ترقی کیلئے محدود وسائل میں رہتے ہوئے تمام تراقدامات کئے جارہے ہیں صوبائی حکومت کی تین سالہ کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے

صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں کسی منفی پر وپیگنڈے سے مر غوب ہوئے بغیر ترقی کا سفر جاری رکھے گی موجودہ حکومت کے کئے گئے اقدامات عوام کے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیںصحت کے شعبے میں مزید ہسپتال بنائے جارہے ہیں اور کرونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات بھی ہم سب کے سامنے ہیں

عوامی فلاح وبہبود صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے موجودہ حکومت کی راہ میں روڑھے کا مقصد اس کے سو ا کچھ نہیں ہے کہ صوبے کو ترقی سے دور کرکے تاریکی میں دھکیل دیا جائے مگر صوبائی حکومت بلا تفریق پورے صوبے کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے سرگرم عمل ہے اور وہ وقت دورنہیں ہے جب ہم اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.