Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کوئٹہ گوالمنڈی چوک جان محمد کوری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پانی کا شدید بحران

کوئٹہ کے گوالمنڈی چوک، جان محمد کوری روڈ، نیو فقیر محمد روڈ، فقیر محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کئی روز سے پانی کی شدید قلت جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پانی کی فراہمی کا مقررہ دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ ہے، تاہم عملی طور پر صرف چند منٹ کے لیے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جو گھریلو ضروریات کے لیے ناکافی ہے۔ شدید گرمی میں پانی کی قلت نے خواتین، بچوں اور بزرگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث انہیں مہنگے داموں ٹینکروں سے پانی خریدنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے واسا حکام اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے، پانی کی فراہمی کا دورانیہ بڑھانے اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.