Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں ایچی سن سکول کے معیار کے بوائز اور گرلز سکول قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

 

منصوبے کے پہلے مرحلے میں لاہور کے وحدت روڈ پر طلبہ کیلئے الگ الگ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ قائم کئے جائیں گے، ان مراکز میں جدید سپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ سٹیڈیم، گھڑ سواری کی سہولت اور سوئمنگ پول سمیت عالمی معیار کی تعلیمی اور کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ میں پانچ، پانچ ہزار طلبا اور طالبات داخلہ لے سکیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.