امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ بندی کے لیے امریکا کو کچھ بھی دینے پر تیار ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے صورتحال پر پیش رفت جاری ہے، تاہم انہوں نے اپنے دعوے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اور ایران کے حوالے سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
ٹرمپ کے بیان پر ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

