عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے وفاق اور صوبوں کو دن رات کام کرنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ وفاق اور صوبوں کو عوام کی بہتری کے لیے مل کر دن رات کام کرنا ہوگا۔
