افغانستان سے تجارت کے معاملے پر قومی سلامتی اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر تجارت جام کمال۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ افغانستان سے تجارت وہاں سے ہونے والی دہشت گردی کے باعث بند ہے۔ پاکستان بارہا افغانستان کو دہشت گردی سے متعلق شواہد فراہم کر چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی سلامتی اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

