کوئٹہ (پ ر): پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی، غیر جمہوری اور صوبائی خودمختاری کے منافی قرار دیا ہے۔
پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منتخب صوبائی حکومت کو سیاسی اختلافات یا مفادات کی بنیاد پر اختیارات سے محروم کرنا عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں وفاقی حکومت کے اقدام کے پسِ پشت سیاسی مفادات اور صوبے کے قدرتی وسائل پر کنٹرول حاصل کرنے کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے۔
بیان میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت صوبائی

