کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقوں سیاہ پشت اور کلی گشتری میں فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر پیش رفت ہوئی ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششیں جاری ہیں۔

