Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

آزاد کشمیر میں اصلاحات کیلئے ن لیگ کو مینڈیٹ ملا، اسمبلی مکمل اختیارات کے ساتھ کام کرے گی: رانا ثناءاللہ

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے کی پوزیشن میں، مخصوص نشستوں کے بعد دوتہائی اکثریت حاصل ہوگی: رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی اور مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد پارٹی کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 25 نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی ہے، جبکہ مخصوص نشستوں کے نتائج کے بعد پارٹی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی۔

رانا ثناءاللہ نے ایل اے 14 سے منتخب ہونے والے ساجد اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کی بہتری کے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ ملا ہے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے اور اسمبلی مکمل اختیارات کے ساتھ کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دھرنا دینے والے شہری ہمارے بھائی ہیں، تاہم دھرنے میں موجود ایک محدود تعداد اشتعال انگیز عناصر کے ساتھ ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھی اتنے ہی پاکستان کے مالک ہیں جتنے دوسرے پاکستانی شہری ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.