Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

خضدار: اسما جتک کے والد کے قتل کیس میں مرکزی نامزد ملزم کے ٹھکانے پر پولیس کا چھاپہ، 6 افراد گرفتار

خضدار: پولیس نے اسما جتک کے والد عنایت اللہ جتک کے قتل کیس میں مرکزی نامزد ملزم ظہور جمالزئی کے گھر اور مبینہ ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈی آئی جی خضدار وزیر خان ناصر کے مطابق کارروائی انجیرہ میں ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی، آر او، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پر مشتمل پولیس ٹیم نے کی۔ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ مرکزی نامزد ملزم ظہور جمالزئی تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ایل ایم جی، راکٹ لانچر، کلاشنکوف، دیگر رائفلیں، مختلف اقسام کا ایمونیشن، مبینہ منشیات، 2 گاڑیاں، موبائل فونز اور اہم دستاویزات قبضے میں لی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سے ایک تہہ خانہ بھی برآمد ہوا، جہاں سے زنجیریں ملی ہیں، تاہم کارروائی کے وقت وہاں کوئی مغوی موجود نہیں تھا۔
ڈی آئی جی خضدار کے مطابق ظہور جمالزئی کے خلاف قتل کے 10 مقدمات درج ہیں جبکہ ایک مقدمے میں اسے عدم موجودگی میں سزائے موت سنائے جانے کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.