کچھی کے علاقے میں بولان قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے رکاوٹیں کھڑی کرکے کوچز سمیت متعدد گاڑیوں کو روک لیا اور مسافروں و ٹرانسپورٹروں سے لوٹ مار کی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ واقعے کی سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہیں آسکی۔

