وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ کسی کی سفارش نہیں سنتیں بلکہ پنجاب میں افسران کی تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارش پر آنے والے افسران ملک اور عوام کا نقصان کرتے ہیں، اس لیے عہدوں پر تعیناتی کے لیے میرٹ کو ترجیح دی جانی چاہیے۔


