Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

زیارت کراس پر مسلح حملہ، کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید، 7 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے زیارت کراس پر گزشتہ شب مسلح افراد کے حملے میں کیپٹن ضیاء اللہ سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 7 دیگر زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں کیپٹن ضیاء اللہ، حوالدار سمیع اللہ، نائیک نوروز، نائیک شکیل اور سپاہی سجاول شامل ہیں۔

زخمی اہلکاروں میں حوالدار جہانگیر، نائیک سردار، نائیک شبیر، سپاہی انور، سپاہی حکمت، سپاہی عاشق اور سپاہی غلام رسول شامل ہیں۔

واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.