کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے متعدد سرکاری محکمے ختم جبکہ بعض کو دیگر محکموں میں ضم کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ملازمین پریشانی کا شکار ہیں اور انہیں معلوم نہیں کہ وہ کس محکمے کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکموں کے خاتمے اور انضمام کی وجوہات اور ملازمین کے مستقبل سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے چیف سیکریٹری سے آئندہ اجلاس میں ختم یا ضم کیے گئے محکموں کے ملازمین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

