بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 1976 میں سرداری نظام کے خاتمے سے متعلق قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک بار پھر قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے ہدایت رحمن نے کہا ہے کہ قانون پر مؤثر عملدرآمد ضروری ہے تاکہ صوبے میں سرداری نظام کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

