ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں صفر المظفر کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج (15 جولائی) کی شام صفر المظفر کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے، جس کے مطابق پاکستان میں یکم صفر 16 جولائی کو ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر ہوگی، جبکہ 15 جولائی کی شام چاند کی رویت کیلئے فلکیاتی حالات انتہائی سازگار ہوں گے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے، جس سے چاند دیکھنے میں آسانی ہوگی، کراچی میں غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ رات 8 بج کر 28 منٹ تک اس کی رویت ممکن ہوگی

