Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ترکیہ کی جمہوریت عوامی عزم کی روشن مثال ہے: عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر مضبوط روابط موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ استنبول کے دوران پاک، ترک دوستی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے نمایاں ترقی کی ہے، جبکہ پاکستان اور ترکیہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ترکیہ کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور ہمارے بزرگ بھی ترک قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

 

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی نسل در نسل منتقل ہوئی ہے اور یہ ہمارے بزرگوں کی قیمتی میراث ہے، ترکیہ آج ایک مضبوط معاشی اور دفاعی قوت کے طور پر ابھر چکا ہے۔

 

انہوں نے ترکیہ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 250 شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.