Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ایران کی فوجی صلاحیت تیزی سے ختم ہو رہی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی ایران کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت باقی نہیں رہے گی، انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایران اپنے معاہدوں کی پاسداری نہیں کر رہا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مینیسوٹا میں ہونے والے ایک سائبر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا گیا، تاہم ان کے مطابق وہ اس کا ذمہ دار مینیسوٹا کی مقامی انتظامیہ کو سمجھتے ہیں کیونکہ وہ “مکمل طور پر نااہل” ہے۔

 

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسپین میں غیر ملکی تارکین وطن کی بڑی تعداد داخل ہو چکی ہے اور ایسی صورتحال امریکہ میں بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری مدتِ صدارت میں امریکہ کی تاریخ کی بہترین فوج تشکیل دی گئی، جبکہ حکومت ملک میں امن کے قیام اور نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.