ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں ںے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور دنیا کی طاقتور ترین امریکی فوج کی بدولت آبنائے ہرمز ایران کے علاوہ تمام بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے۔
انہوں نے ایران کی قیادت کو جھوٹی، پرتشدد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے ملک کو مکمل تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے۔

